• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق دنیا کا سب سے قدیم رنگ برائٹ پنک یا آتشی گلابی ہے جومغربی افریقہ کے ملک ماریطانیہ کے صحرا کے نیچے پائی جانے والی1.1بلین سال قدیم چٹانوں سے کشید کیا گیا ہے۔

سائنسد انوں نے رنگ کے حصول کے لیے قدیم اجسام پر تحقیق سے پہلے اربوں سال پرانے چٹانی پتھروں کو توڑ کر ان کا پاؤڈر بنایا ۔

اس تحقیق سے اس امر کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ ایک بلین سال قبل سمندروں پر ننھے سائنو بیکٹیریا کا راج تھا اور یہ بات جانوروں کے اس دور میں ناپید ہونے کی وجہ جاننے میں مددگار ثابت ہوگی۔

تازہ ترین