• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تحریک آزادی کا موضوع بھارت کے آزاد ہونے سے پہلے ہی فلموں میں مقبول ہو چکا تھا۔انگریزوں سےآزادی کے بعد خاص کر اس صدی کی ابتداء میں حب الوطنی پر مبنی بے تحاشافلمیں بنانے کا رجحان سامنے آیا۔

فلم ’ لگان ‘-2001

اس صدی کی سب سے پہلی فلم ’ لگان ‘ تھی۔2001 میں بننے والی یہ فلم عامر خان کی انتہائی کامیابفلموں میں سے ایک تھی جس میں قحط زدہ غریب کاشتکاروں کا ایک گاؤں دکھایا گیا ہے جو اپنے انگریز حاکموں سے لگان میں چھوٹ مانگ رہے ہیں۔

لگان بھارت کی ایک بہت مہنگی پروڈکشن تھی اور اس طرح کے موضوع کو فلمانے کا خطرہ صرف عامر خان ہی مول لے سکتے تھے۔۔ اس فلم کی شاندار کامیابی کے بعد عامر خان نے 'منگل پانڈے پروڈیوس کی۔

منگل پانڈے-2005

منگل پانڈے کا کردار ایسٹ انڈیا کمپنی میں بھرتی ہونے والا ایک بھارتی سپاہی کے گرد گھومتا ہےجو 1857 کی جنگِ آزادی میں بغاوت کی پہلی چنگاری بنا۔ یہ فلم سنہ 2005 میں بنی اور اس کے ایک ہی برس بعد عامر خان نے جنگِ آزادی کے موضوع کو ایک بالکل نئے ڈھنگ سے فلمایا۔

رنگ دے بسنتی-2006

2006میں بننے والی ’ رنگ دے بسنتی‘ بھی عامر خان کی کامیاب فلم رہی جس نے 2007ء فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین فلم کا اعزاز حاصل کیا۔

بھگت سنگھ-2002

ایک وقت وہ بھی آیا جب انگریزوں کے خلاف پچھلی صدی میں آزادی کی جنگ چھیڑنے والے بھگت سنگھ پر فلم سازوں کی نظریں گڑ گئیں اور ان پر پانچ ڈائریکٹروں نے فلمیں بنانے کا اعلان کیا۔

2002 میں بھگت سنگھ کی زندگی پر ایک ساتھ تین فلمیں بنیں اور بہت حد تک کامیاب بھی رہیں۔ 2002 میں بننے والی’ دی لینجنڈ آف بھگت سنگھ ‘کا کردار اجے دیوگن نے نبھایا۔

ویر زارا-2004

بالی ووڈ کی معروف اور کامیاب ترین فلم’ویر زارا‘ 2004ء میں یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز ہوئی۔ فلم کی کہانی تین مرکزی کرداروں (شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی) کے گرد گھومتی ہے۔

ایک پاکستانی لڑکی بھارت کے دورے میں ایک انڈین آفیسر سے ملتی ہے اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کر بیٹھتے ہیں۔ وہ انڈین آفیسر محبت کی خاطر پاکستان آجاتا ہے۔ یہاں اس کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

چک دے انڈیا- 2007

شاہ رخ خان کی ہی ’ چک دے انڈیا‘ 2007 میں ریلیز کی گئی، شاہ رخ کان اس فلم کو اپنے کیرئر کی بد ترین فلم سمجھتے رہے مگر اس نے بے حد کامیابی حاصل کی۔ فلم کی کہانی یہ بھارتی خواتین کی ہاکی ٹیم کے گرد گھومتی ہے ۔

ٹائلٹ ایک پریم کتھا-2017

2017 میں بننے والی بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی فلم ’ٹائلٹ ایک پریم کتھا‘ بنی جس کی کہانی بھارت کے دیہی علاقوں میں پائے جانے والے حفظان صحت سے متعلق مسائل اور ان کے حل کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا سب سے اہم موضوع بھارت میں صفائی کامسئلہ ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین