• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کے شیڈول پربھارتی بورڈ کا اعتراض سامنے آگیا

بھارتی کرکٹ بورڈ ’بی سی سی آئی‘ نے ایشیا کپ 2018 کے شیڈول پر اعتراض اٹھا دیاہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو آرام نہیں مل رہا ،اسے دو دن لگاتار میچز کھیلنے پڑیں گے جبکہ پاکستان کو دو دن کا آرام ملے گا ۔

ایشیا کپ2018 ،15ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہےجبکہ ایسا دوسری مرتبہ ہو رہا ہے کہ بھارتی بورڈ نے شیڈول پر اعتراض کیاہے۔

بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ اب اس شیڈول کو تبدیل کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جو کہ بیوقوفی ہے ۔

بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ منتظمین مالی فوائد چاہتے ہیں لیکن ہم اپنی ٹیم کے لیئے آرام کے برابر مواقع چاہتے ہیں ۔

خیال رہے کہ ایونٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 19 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین