• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے خلاف مقدمے پھر شروع، پیر کو احتساب عدالت طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، خصوصی رپورٹ) نواز شریف کے خلاف مقدمے پھر شروع، پیر کو احتساب عدالت نے طلب کرلیا،احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت 13 اگست کو مقررکردی گئی، واجد ضیا کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق احتساب کورٹ نمبر 2 نےالعزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت 13 اگست کو مقرر کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پیش کرنیکا حکم دیا ہے جبکہ استغاثہ کے مرکزی گواہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے، جمعرات کو احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، فاضل جج نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی سے استفسار کیا زیرسماعت ریفرنسز میں کارروائی کہاں تک پہنچی؟ مظفر عباسی نے آگاہ کیا العزیزیہ اسٹیل ملز میں واجد ضیاء کے بعد صرف ایک گواہ کا بیان باقی ہے دونوں ریفرنسز میں تین ملزمان ہیں، نوازشریف کیخلاف کارروائی چل رہی ہے جبکہ انکے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو احتساب عدالت عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے چکی ہے،فاضل جج نے اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کو آئندہ سماعت پر پیش کرنیکا حکم دیدیا دوسری جانب استغاثہ کے مرکزی گواہ واجد ضیاء کو بھی پیر کو پیش ہونیکا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین