• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 5 کھرب روپے قرض دینے پر رضامند، برطانوی اخبار

کراچی(نیوزڈیسک) اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کومعاشی مشکلات سے نکلنے میں مدد کیلئے 4ارب ڈالرز تقریباً 5کھرب روپے قرض دے گا۔برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 4ارب ڈالرز قرض دینے پر رضا مندی ظاہر کردی، اسلامی بینک پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کا منتظر ہے جس کے بعد رقم کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک سعودی عرب تعلقات مضبوط ہورہے ہیں، سعودی عرب پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو آتے ہی شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا، غیر ملکی قرضوں کی فوری ادائیگی کیلئے 12ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی، یہ رقم حاصل کرنے کیلئے مزید قرض لینے سمیت دیگر آپشن بھی استعمال کئے جائیں گے۔اس سے قبل چین بھی پاکستان کو بیل آؤٹ پیکیج کے طور پر 1.2 ارب ڈالر قرض فراہم کرچکا ہے، جس کے بعد ملک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کچھ کمی واقع ہوئی تھی۔

تازہ ترین