• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے انتخابی نتائج میں مداخلت کی، تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، نوازشریف

فیصل آباد ( نمائندہ جنگ )سابق وزیراعظم اور اڈیالہ جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے انتخابی نتائج میں مداخلت کی ، تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے ، کمیشن نہ بنا تو گرینڈ اپوزیشن لائحہ عمل طے اور بھرپور جدوجہد کرے گی ۔ مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے گزشتہ روزاڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اوران سے عام انتخابات اورموجودہ سیاسی حالات سے متعلق گفتگوکی۔اس موقع پرمیاں نوازشریف نے کہاکہ25جولائی کوہونے والے عام انتخابات سے پوری قوم شرمندہ ہے۔دھاندلی زدہ اور جانبدارانہ انتخابات کی تحقیقات کے لئے کمیشن نہ بناتوگرینڈاپوزیشن لائحہ عمل طے کرے گی جس پربھرپو ر جدوجہدکی جائے گی۔ایک طرف عمران خان قوم سے خطاب کرکے ہر حلقے کوکھولنے پراعتراض نہ کرنے کااعلان کررہے تھے جبکہ دوسرے روزاپنے ہی اعلان سے منحرف ہوکر انہوں نے مداخلت شروع کردی ۔اگرتحقیقات کے لئے کمیشن بن جائے تودرجنوں حلقوں سے پی ٹی آئی ہار جائے گی۔نوازشریف نے کہاکہ متعددحلقوں میں مسلم لیگ ن کے نامزدامیدواروں کوکامیابی کی پوزیشن سے تبدیل کرکے شکست کی پوزیشن والے پی ٹی آئی کے امیدواروں کوکامیاب کروایاگیا۔ دھاندلی کاشکار ہونے والے مسلم لیگی اپوزیشن کے احتجاج میں شامل رہیں۔بہت جلدحقیقت سامنے آجائے گی۔

تازہ ترین