• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد وہرہ کی نااہلی کیلئےدرخواست پارٹی کنونیئر دائر کرے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی نا اہلی کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر درخواست تکنیکی بنیادوں پر خارج کر دی۔جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں بینچ نے ارشد وہرا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کو ارشد وہرا کی نااہلی کے لئے نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے ارشد وہرا کے وکیل نے دوران سماعت بتایا کہ ارشد وہرا کے خلاف کیس پہلے دائر کیا گیا اور شو کاز نوٹس بعد میں دیا گیا یہ درخواست ایم کیوایم نہیں فاروق ستار کی طرف سے دائر کی گئی ہے الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ارشد وہرا کی نا اہلی کےلئے نئی درخواست پارٹی کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے دائر کی جائے۔

تازہ ترین