• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف کا شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ


چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کے ملکی دفاع کے جذبے کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو شمال بندر میں آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک میرینز کے جوانوں سے بھی ملاقات کی ۔

نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ملکی دفاع کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنرل الیکشن میں پاک بحریہ کے جوانوں کی شرکت اور کردار کی بھی تعریف کی۔

تازہ ترین