• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنیچر بنانے والی معروف کمپنی کی بھارت آمد

فرنیچر بنانے والی سوئیڈش کمپنی’ آئیکیا ‘نے بھارت میں اپنا پہلا قدم رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے تاریخی شہر حیدرآباد دکن کی سڑکوں پر بے تحاشا ٹریفک دیکھنے میں آیا کیونکہ کل ’آئیکیا ‘ کی گرینڈ اوپننگ تھی جہاں 75000 آئی ٹمز فروخت کے لئے پیش کئے گئے جن کی قیمت نہایت ہی مناسب تھے۔

اس موقع پر مختلف گیت گائے گئے ،اس دوران چار لاکھ مربع فٹ پر مشتمل اسٹور کے باہر لائن لگائے سیکڑوں حیدرآبادیکھڑے تھے۔لوگ ایک دوسرے کو دھکے دے کر اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

فرنیچر بنانے والی سوئٹزر لینڈ کی مشہور کمپنی کروڑوں کی سرمایا کاری کے ساتھ بھارت آئی ہے ، اپنا پہلا اسٹور کھولنے میں اسے 12 سال کا عرصہ لگا۔یہ ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے جہاں کی اوسط سالانہ تنخواہ دو ہزار ڈالر ہے۔

بھارت میں کمپنی کی چیف ایگزیکٹو بھارتیوں کا کمپنیکھلنے پر مثبت ردّ عمل دیکھ کر بہت خوش ہوئیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ہزار بھارتیوں کے گھر کا سروے کیا جس میں یہ پتا لگایا کہ وہ کیسے رہتے ہیں ، کیا کھاتے ہیں ، کیا پسند کرتے ہیں ، ان کے معیار اور پسند کے مطابق ہک نے اپنی پروڈکٹس کو ڈھالا۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی میں اس وقت 50 لوگ کام کرتے ہیں جن میں سے نوّے فیصد کا تعلق بھارت سے ہے، ان میں سے پچاس فیصد ملازمین خواتین ہیں۔انہوں نے اگلے سال تک بھارت کے مزید شہروں میں کمپنی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاست تلنگانہ کی آئی ٹی وزیر کا کہنا ہے کہ 20 سال سے اسی کمپنی کا فرنیچر استعمال کر رہی ہیں۔یہ ایک گلوبل برینڈ ہے جس نے مقامی سطح پر کام شروع کیا ہے۔ مقامی بڑھئی، فنکااورخواتین حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے میں جو خوشی محسوس کر رہے ہیں اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹور میں بیٹھنے کی کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ جب کسٹمر آئے گا تو اسے فرنیچر دیکھنے سے اتنی فرصت نہیں ملے گی کہ وہ ذرا سستا لے۔ہاں صارفین کے لئے ایک کیفے کھولا گیا ہے جہاں کھناے کے لئےگائے کے گوشت کے علاوہ تمام چیزیں دستیاب ہوں گی۔

تازہ ترین