• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں، جبکہ عیدالاضحی 22 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ذیقعد کا مہینہ 29 دنوں کا ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے 13 اگست بروز پیر کو ذو الحج کی پہلی تاریخ ہوگی۔

ذرائع موسمیات کاکہنا ہے کہ ہفتہ کی دوپہر 2 بج کر 58 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی، 12اگست کو مطلع صاف ہوگا اور چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں،

اس تمام تر صورتحال کے حساب سے قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحی 22 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین