• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان: ملیریا اور لشمینیا نے وبائی شکل اختیار کرلی

جنوبی وزیرستان میں ملیریا اورلشمینیا کی بیماریوں نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے۔

مقامی عمائدین کے مطابق جنوبی وزیرستان کےمتعددعلاقوں میں1ماہ کے دوران 100کے قریب افراد ملیریا اور لشمینیا کی بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بیماری کا سبب بتاتے ہوئے مزید کہا کہ مچھر مار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

ادھر محکمہ صحت جنوبی وزیرستان کے انچارج ڈاکٹر ولی کا کہنا ہے کہ لشمینیا کی بیماری ایک ریگستانی مچھر کے کاٹنے سے ہوتی ہے،جس سے بچاؤ کے لیے آگاہی سینٹرقائم کرنے اور اسپرے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین