• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین :لوگوں نے عمارت سے گرنے والے بچے کی جان بچالی


چین میں شہریوں نے بروقت اقدام کرتے ہوئے عمارت سے گرنے والے بچے کوچادر کے ذریعے کیچ کر کے اسکی جان بچا لی۔

یوں تو چین میں آئے دن مختلف حادثات خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں تاہم حال میں کچھ چینی شہریوں نے پھرتی اور ہمدردی کا عملی مظاہرہ کر کے سات سالہ بچے کی جان بچالی اور اسے عمارت گرنے کے دوران نیچے کھڑے ہوکر چادر میں پکڑ کر اسے بحفاظت اتار لیا۔

یہ حادثہ چین کے شہر Chongqingکی کاؤنٹی Pengshuiمیں پیش آیا جب ایک بچہ عمارت کی آٹھویں منزل سے اچانک گر گیا اسی دوران وہاں موجود افراد نے بچے کو گرتے ہوئے دیکھا اور لمحوں کی دیر کئے بناچادر تھام کر بچے کو بحفاظت کیچ کر لیا اور بچہ بال بال موت منہ میں جانے سے بچ گیا۔

تازہ ترین