شام میں جاری مظالم اور عوام کی حالتِ زار نے کس آنکھ کو اشکبار اور دل کو دکھی نہیں کیا ہو گا، انہی تکلیف دہ لمحات کو کچھ ماہر فنکاروں نے دنیا تک پہنچانے کا ایک انوکھا انداز اپنایا اور فوجیوں کے زیرِ استعمال رہنے والی سرنگ کو آرٹ گیلری میں تبدیل کر دیا ۔
شام کے آرٹسٹوں نے سرنگ کی دیواروں میں نوک دار باریک آلات کی مدد سے مٹی اور ریت میں تراش خراش کرتے ہوئے ایسے مجسمے اورتصاویر تشکیل دی ہیں کہ دیکھنے والے ان کی مہارت پر حیران دکھائی دے رہے ہیں ۔
اس سرنگ کو آرٹ گیلری میں تبدیل کرتے ہوئے نہ صر ف شام میں پیش آنیوالے واقعات کی منظر کشی کی ہے بلکہ اس سے جنگ کے حوالے سے انسانی احساسات کو اجاگرکرنے کے ساتھ شامیوں کی تباہی کی داستان دنیا تک پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی ہے ۔