• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجستھان میں انوکھا حادثہ، اونٹ کار کی ونڈ شیلڈ میں پھنس گیا


بھارتی ریاست راجستھان میں عجیب وغریب ٹریفک حادثہ ہوا جس میں ایک اونٹ کار کی ونڈ شیلڈ سے ٹکرانے کے بعد کار میں پھنس گیا ۔

اطلاعات کے مطابق مغربی بھارتی ریاست راجستھان میں ایک انوکھا ٹریفک حادثہ پیش آیا جس ایک اونٹ کار کی ونڈ شیلڈ سے ٹکرانے کے بعد کار میں پھنس گیا ۔انٹر نیٹ پر وائرل ہونیوالے اس ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہبیکانیر کی ایک شاہراہ پر چہل قدمی کرتا اونٹ کار کی ونڈ شیلڈ سے ٹکرا کر کار میں پھنس گیا ، اور اپنی لمبی گردن کار کی چھت سے باہر نکالنے کے لیے درد ناک آواز میں چیخ رہا ہے اور باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

اونت کی مدد کو مقامی افراد بھی پہنچ گئے جو اسے دھکیل کر کار سے باہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے جو بلا آخر بچ نکلنے میں کامیاب ہو ہی گیا جبکہ کار ڈرائیور بھی حادثے میں محفو ظ رہا۔

تازہ ترین