• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسنیا کے مکینک نے کوکنگ آئل سے گاڑی چلادی


پیٹرول ،ڈیزل اور گیس سے تو سب ہی گاڑی چلاتے ہیں،لیکن بوسنیا کے ایک مکینک نے کوکنگ آئل سے گاڑی چلاکر ثابت کیا کہ انکا اسٹائل کچھ الگ ہی ہے۔

جی ہاںگاڑیاں عام طور پر پیٹرول،گیس اور ڈیزل پر چلتی ہیں لیکن بوسنیا کے ایک مکینک نے کوکنگ آئل کے ذریعے گاڑی چلا کر سب کو حیران کردیا ہے۔Fikret Causicنامی شخص نے 3سال قبل متبادل ذرائع سے گاڑی چلانے پر تجربات شروع کیے تھے جس کے بعد وہ سن فلاور آئل کے ذریعے گاڑی چلانے میں کامیاب رہا ہے۔

فکرت کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک لیٹر میں 20کلو میٹر گاڑی چلاتا ہے جبکہ وہ اس منصوبے کو بڑے پیمانے پر شروع کرنے کیلئے ایک پارٹنر کی تلاش میں ہے۔

تازہ ترین