• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’چائے والا‘ پی ٹی آئی ٹکٹ پر ’ایم این اے‘ منتخب

تبدیلی آ نہیں رہی ہے بلکہ تبدیلی آگئی ہے ،تحریک انصاف کے ٹکٹ پر چائے بناکر روزی روٹی کمانے والا محنت کش گل ظفر خان رکن قومی اسمبلی بن گیا ہے ۔


این اے 41 باجوڑ سے منتخب ہونے والے گل ظفر خان نے کہا ہے کہ حلقے میں تعلیم کا فروغ اور عوامی خدمت اس کی اولین ترجیح ہوگی ،سب کےلئے مثال بنوںگا۔

وہ دن گئے جب پاکستان میں صرف سرمایہ دار ،وڈیرے اور جاگیر دار ہی سیاست کرتے اور ایوان اقتدار تک پہنچتے تھے ۔

پی ٹی آئی نے گل ظفر خان کو جواندرون روالپنڈی میں ایک ہوٹل پر چائے بناتے تھے انہیں ٹکٹ دیا اور وہ باجوڑ سے جیت کر ایوان اقتدار میں آرہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی کی سوچ بلند ہے اور وہ تبدیلی کے  کے بڑے بڑے خواب بھی دیکھتے ہیں،وہ اپنے دوستوں سے ملے اور ان کےلئے چائے بھی بنائی ۔

گل ظفر کو رکن قومی اسمبلی بننے کی خوشی ہے اور ذمہ داریوں کا احساس بھی ہے،وہ کہتے ہیں ان کے پاس ایک ہی موقع ہے، اپنے علاقے کے مسائل حل کر نے اور حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے انتھک محنت کرنا ہو گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین