آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں انتخابی نتائج کی دوبارہ گنتی کے بعد مقتدی الصدر کی برتری برقرار رہی ہے۔

عراقی انتخابی کمیشن نے اس سال 12 مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی دستی گنتی کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے سابقہ نتائج کو درست قرار دیتے ہوئے مقتدی الصدر کی سربراہی میں قائم سائرون اتحادی گروپ کی برتری کو برقرار رکھا ہے جن کی نشستوں کی تعداد 50سے زیادہ ہے۔

انتخابی کمیشن کے ترجمان جسٹس ليث جبر حمزہ کے مطابق جن انتخابی مراکز کے نتائج کے خلاف اپیل کی گئی تھی ان میں زیادہ تر مراکز کے نتائج ووٹوں کی دستی انداز میں گنتی کے بعد بھی سابقہ نتائج سے سو فیصد کے قریب مطابقت رکھتے ہیں جب کہ بغداد صوبے میں یہ تناسب 99فیصدہے۔ اس سے قبل پارلیمانی انتخابات کی الیکٹرونک گنتی کے نتائج میں مقتدی الصدر کا سائرون گروپ 54 نشستوں کے ساتھ سرفہرست تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں