• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں متعین جرمن سفیر بھی انوررٹول کے دیوانے نکلے


پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر بھی پاکستانی آموں کی دیوانے نکلے ، مینگو پارٹی میں شرکت کی انکی تصاویر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر اپنے منفرد انداز سے ایک اچھے سفیر کے طور پر جانے جاتے تو ہی ہیں، تاہم ایک بار پھر انہوں نے اپنے منفرد انداز سے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

جی ہاں،جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے مینگو پارٹی میں شرکت کی اور پاکستانی آموں کے نہ صرف فین ہوگئے بلکہ مختلف اقسام کے آموں کے نام بھی سیکھ لئے جبکہ مارٹن کوبلر کو ملتان کا آم انور رٹول بیحد پسند آیا۔مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی اور سب سے انکے پسندیدہ آموں کے نام بھی پوچھے ، جبکہ ساتھ ہی کچھ عرصہ قبل انکے دورہ پشاورکی ویڈیو بھی شیئر کی ۔ واضح رہے جرمن سفیر اکثر عوامی مقامات کی تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین