• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حکومت 2020 تک خلائی فورس قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ،خلائی فورس کے قیام کیلئے کانگریس کی منظوری درکار ہے ، متعدد اراکین کانگریس نے اس منصوبے پر آنے والے تخمینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

امر یکی نائب صدر مائیک پینس کا پنٹاگون میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خلائی فورس اس لیے ضروری ہے تاکہ نئے میدانِ جنگ کے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹا جا سکے ، مائیک پینس نے کہا کہ اب خلائی فورس کے قیام کا وقت آ گیا ہے ،پینٹاگان بہت جلد کانگریس کو خلائی فورس کی تشکیل کا منصوبہ پیش کرنے والا ہے ۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اسپیس فورس کے قیام کا حکم جون میں دیا تھا۔

تازہ ترین