• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد کا کینسر خاموشی سے جان لیوا مرضمیں تبدیل ہوسکتا ہے، تحقیق

نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ بے ضرر سمجھے جانے والے جلد کا کینسر خاموشی سے جان لیوا کینسر میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

امریکہ کی ا سٹینفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن آف سائنسز کی تحقیق کے مطابق بے ضرر سمجھے جانے والے جلدی کینسر نے اگر شدت اختیار کرلیا تو یہ خاموشی سے خون، چھاتی، پرواسٹیٹ اور آنتوں کے کینسر میں تبدیل ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور عام کینسر سے تین گنا زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ہر سال غدود کے سرطان کے 54 لاکھ کیسز کی تشخیص کی جاتی ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے انسانی جسم میں سب سے بڑا عضو جلد ہوتی ہے، اور کینسر ودیگر بیماریاں اسی عضو کے اندر ایسے گردش کرتی ہے جیسے کسی کنولے کی کان میں چھوٹا پرندہ۔ اس لئےمریضوں کو بار بار غدودکے کینسر سے بچاو کے لئے جینیاتی جانچ اور اسکریننگ میں اضافہ کرنا چاہیے۔

تازہ ترین