• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 35 بیوروکریٹس زیادہ لی گئی تنخواہ واپس کرنے پر تیار

لاہور (نمائندہ جنگ)پنجاب کی 56 کمپنیوں اور دیگر اداروں میں تعینات 35 چیف ایگزیکٹو افسروں اور بیوروکریٹس نے 3لاکھ سے زائد وصول کی گئی تنخواہوں کی مد میں رقوم واپس کرنے کے لئے آمادگی ظاہر کر دی ہے،نیب لاہور نے 3لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے بیوروکریٹس کا ریکارڈ تیار کرلیا، تنخواہ ڈیم فنڈ جمع ہو گی، ۔ ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے لاکھوں روپے ماہانہ وصول کرنے والے بیوروکریٹس کے خلاف نوٹس لینے کے بعد نیب لاہور نے اس معاملے کی تحقیقات کیں تو پنجاب کی 56 کمپنیوں اور دیگر اداروں میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں ۔ذرائع نے بتایا کہ نیب لاہور نے چیف ایگزیکٹو افسروں اور بیوروکریٹس کی طرف سے 3لاکھ سے زائد وصول کی گئی تنخواہوں کا ریکارڈ تیار کرنا شروع کر دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تین لاکھ سے زائد وصول کی گئی تنخواہوں کو نیب لاہور وصول کر کے سپریم کورٹ کی طرف قائم کئے گئے ڈیم فنڈ میں جمع کرائی جائے گی ۔

تازہ ترین