• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منائے، عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) یوم آزادی کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے مبینہ نفرت انگیز بیان پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے بھرپور اور شایان شان طریقے سے یوم آزادی منانے کی اپیل کر دی ہے۔ پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں پوری قوم 14 اگست کو خصوصی طور نہایت اہتمام اور بھرپور جوش و جذبے سے ”یوم آزادی“ منائے کیونکہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں قائد کے خواب کو تعبیر ملے گی۔

تازہ ترین