• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹربیونل جائیں، سندھ ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کی شہبازکی درخواست نمٹا دی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ کرا چی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا نے شہبازشریف کو شکست دی جس کے بعد حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے (ن) لیگ کے صدر نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران بے ضابطگیاں ہوئی ہیں لہٰذا دوبارہ گنتی کی جائے اور فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔شہباز شریف کی درخواست پر عدالت نے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار فیصل واوڈا کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا۔عدالت نے اب فیصلے میں درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین