• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار

اوٹاوا (جنگ نیوز) کینیڈا کے مشرقی شہر فریڈرِکٹن میں فائرنگ سے2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فریڈرِکٹن کے علاقے بروک سائیڈ میں پیش آیا، جس کے بعد انتظامیہ نے علاقہ مکینوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ ٹوئٹر پر پولیس کی جانب سے پہلے فائرنگ سے ہلاکتوں پر بیان جاری کیا گیا، جس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد دوسرے بیان میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی۔ بعد ازاں پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے تیسرے بیان میں کہا گیا کہ ʼفائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ۔

تازہ ترین