• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’رند‘‘ کو ویسے بھی ’’جام‘‘ پسند ہے، حافظ حسین احمد

جیکب آباد( نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور متحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ’’رند‘‘ کو ویسے بھی ’’جام‘‘ پسند ہے البتہ اب ’’انکی‘‘ سرپرستی نے ’’جام‘‘ کو ’’باکمال‘‘ بنادیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حافظ حسین احمد نے کہاکہ بلوچستان کے گھمبیر مسائل کے حل کے بجائے اقتدار پر تابعدار عناصر کو لانے کیلئے ’’پیکج ڈیل‘‘ لیا جاتارہا ہے اور اب بھی اسی فارمولے کو ایک نئے انداز سے ایک بار پھر آزمایا جارہا ہے اس سے صوبہ بلوچستان کے دکھوں کا مدوا ممکن نہیں اللہ نہ کرے اس کا انجام بھی ماضی کی طرح ’’آغاز حقوق بلوچستان‘‘ جیسا ہو۔

تازہ ترین