• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کئی علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

شہر قائد صبح سویرے سے بادلوں کے نرغے میں ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی جس کا سلسلہ علی الصبح تک جاری رہا۔

کراچی میں کورنگی روڈ، یونیورسٹی روڈ، نیپا چورنگی ،نمائش چورنگی اور دیگر علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کئی علاقوں کی سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے کئی موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں اور ان کے سواروں کو چوٹیں آئیں۔

ادھر اسلام آباد میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، وفاقی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

مون سون کے بادلوں نے موسم خوشگوار کر دیا اور نظارے حسین بنا دیے،دارالحکومت میں آج مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان اور ژوب ڈویژن میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین