• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا اور منگلا میں پانی کے ذخیرے میں بہتری

بارشوں اور پہاڑوں میں جمی برف پگھلنے کے باعث ملک کے بڑے ڈیموں تربیلا اور منگلا میں پانی کے ذخیرے میں بہتری آئی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1533فٹ ریکارڈ کی گئی، تربیلا میں پانی کی آمد 2لاکھ 53ہزار، جبکہ اخراج 1لاکھ 96ہزار 400کیوسک ہے۔

منگلا میں پانی کی سطح1160فٹ ریکارڈ کی گئی ،جبکہ پانی کی آمد 35ہزار اور اخراج9815 کیوسک ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 52ہزار کیوسک ہے، کالا باغ میں پانی کی آمد 2لاکھ 62ہزار 890، اخراج 2لاکھ 54ہزار 890کیوسک ریکاڈ کیاگیا۔

ہیڈ مرالہ میں پانی کی آمد 87ہزار 919، جبکہ اخراج 54ہزار296 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین