• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈنمارک، نقاب پرپابندی کیخلاف فیشن ماڈلز کا منفرد احتجاج


ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں منعقدہ دو روزہ فیشن ویک میں خواتین کے برقع اور نقاب پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کیا گیا۔

حال ہی میں کوپن ہیگن فیشن ویک کا میلہ سجایا گیا جس میں سٹریٹ سٹائل سمیت دیگر منفرد سٹائلز پیش کیے گئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق فیشن ویک کے دوران متعدد ڈیزائنرز نے اپنی اپنی کلیکشنز کی تشہیر کی لیکن ایک ایرانی ڈیزائنر نے تمام ماڈلز کو برقعے اور نقاب میں پیش کیا ۔

ماڈلز نے حجاب، برقعے اور نقاب میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے آواز بلند کی جب کہ مرد ماڈلز کو پولیس اہلکاروں کی وردی میں پیش کرکے خواتین کے حقوق پر مسلط ہوتا دکھایا گیا۔

اسی دوران کچھ خواتین ماڈلز پولیس کی وردی زیب تن کیے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں جن کو برقعے والی خواتین کے حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

یاد رہے کہ رواں برس مئی میں ڈنمارک میں مسلم خواتین کے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی کا قانون نافذ کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں رواں ماہ کے آغاز میں ایک مسلم خاتون کو عوامی مقام پر نقاب پہننے کے جرم میں جرمانہ بھی عائد کیا گیا، خاتون کو اس وقت جرمانہ کیا گیا جب وہ ایک مقامی شاپنگ سینٹر میں خریداری کر رہی تھی۔

تازہ ترین
تازہ ترین