آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ذوالحجہ 1439ھ 19؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری سے 18سال کی لڑکی لاپتہ ہو گئی، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے، لاپتہ ہونے والی رمشا نامی لڑکی 5اگست کو گھر سےیہ کہہ کرنکلی تھی کہ وہ اپنی سہیلی مصباح کے پاس جا رہی ہے تاہم وہ واپس نہیں آئی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری سے 5اگست کو لاپتہ ہونے والی 18سالہ رمشا کا تاحال کچھ سراغ نہیں چل سکا ہے، رمشا کے والد کی درخواست پر گزری تھانے میں اب مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق رمشا اپنی دوست مصباح سےملنے کاکہہ کر گھر سے نکلی تھی، جب واپس نہ آئی تو گھروالوں نے مصباح سے رابطہ کیا جس نے اطمینان دلایاکہ وہ گھرلوٹ آئے گی، مگر تین روز گزر جانے کے بعد بھی رمشا کاکچھ پتہ نہیں چل سکا۔

لاپتہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ بیٹی کو اس کی دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا ہے۔

رمشا کے والد نے یہ بھی بتایا ہے کہ رمشا کو پارٹیوں میں جانے کا شوق تھا، پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں