• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الاسکا کا ڈیلٹن ہائی وے دنیا کا خطرناک ترین زمینی راستہ


دنیا کاخطرناک ترین زمینی راستہ الاسکا کا ڈیلٹن ہائی وے ہے، 1974 میں بنائے گئے اس ہائی وے کو ٹرانس الاسکا پائپ لائن سسٹم کے سپلائی روٹ کے طور پر استعمال کیا گیا۔

یہ راستہ اس لئے دشوار ترین ہے کیوں کہ یہاں برف کی تہہ جمی رہتی ہے۔

غیرملکی میڈیا نے دنیا کے دیگر خطرناک ترین زمینی راستوں میں ناروے کے اٹلانٹک روڈ کو دوسرا، بولیویا کے نارتھ ینگس ہائی وے کو تیسرا، چین کے گولیانگ ٹنل کو چوتھا ۔

بھارت کے زوجیلا پاس کو پانچواں، پاکستان او چین کے درمیان قراقرم ہائی وے کو چھٹا ۔

آسٹریلیا کے کیننگ اسٹوک روٹ کو ساتھواں، نیوزی لینڈ کے اسکائپر کینیون روڈ کو آٹھواں اور موروکو کے ٹیزی این ٹیسٹ کو نواں خطرناک ترین راستہ قرار دیا ہے۔

تازہ ترین