• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، اصغر خان کیس 15اگست کو سماعت کیلئے مقرر

اصغر خان کیس 15اگست کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بدھ کو کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے اٹارنی جنرل اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اس کیس کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پہلے ہی ریمارکس دے چکے ہیں کہ کئی سال سے اصغرخان کیس پڑا ہے کیا کابینہ کا یہ کام ہوتا ہے؟

تازہ ترین