• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمیٹیڈ فلم 'اے وزرڈ ٹیل 'کاآفیشل ٹریلر جاری


انوکھی جادو نگری میں موجود ننھے جادو گروں کے گِرد گھومتی کامیڈی سے بھرپور نئی اینیمیٹیڈ فلم 'اے وزرڈ ٹیل 'کاآفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکارAndr233s Couturierکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بادلوں کے اوپر موجود ایک ایسی جادونگری کے گرد گھوم رہی ہے جہاں شیطانی طاقت جادو سے تباہی بر پا کر دیتی ہے تاہم یہ نوجوان اس سر زمین پر آ کر اچانک ہی جادو نگری کی خوشیاں واپس لے آتا ہے اور میجک کنگڈم کی انوکھی اور دلچسپ دنیا پھر سے جگمگا اُٹھتی ہے ۔

اس ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرادروں کے ڈائیلاگ اداکارجیم ہیچ ،الیشیا پوئیریٹو،للی کولن،ٹوبی کبیل اور کمیلا سودی کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

فلم رواں سال14ستمبر کوامریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔

تازہ ترین