• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا’دودھ پتی والا‘کروڑ پتی نکلا


تحریک انصاف کا چائے والا نو منتخب رکن قومی اسمبلی ظفر خان کروڑ پتی نکل آیا، الیکشن کمیشن میں 3 کروڑ سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر باجوڑ سے منتخب گل ظفر نے الیکشن کمیشن میں3کروڑسےزائدکےاثاثے ظاہرکیےہیں۔

گل ظفرخان کےپاس1کروڑ20لاکھ روپے مالیت کے 2 گھر اور زرعی زمین ہے۔ اس کے علاوہ گل ظفر کے اثاثوں میں 1 نان کسٹم پیڈ گاڑی اور 10تولے سونا بھی شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق نومنتخب رکن قومی اسمبلی گل ظفرخان گارمنٹس کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کےبینک اکاؤنٹ میں20لاکھ روپے اور 10لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان ہے۔

گل ظفر خان کے کل اثاثے 3 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے ہیں، جبکہ ان کے اثاثوں میں 1 سال کے دوران 14لاکھ80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔


تازہ ترین