• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن ریفرنس ، ڈاکٹر عاصم کیخلاف سماعت 18اگست تک ملتوی

کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی ، جو 18 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی جہاں ریفرنس میں نامزد ملزمان ڈاکٹر عاصم،اقبال زیڈ احمد،بشارت مرزا و دیگر پیش ہوئے۔

نیب کی جانب سے ریفرنس کے گواہ شکیل احمد کو پیش نہیں کیا جا سکا جس پر عدالت نے ریفرنس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی اور حکم دیا کہ آئندہ وہ سماعت پر گواہ کی حاضری یقینی بنائیں ۔

واضح رہے کہ ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

تازہ ترین