• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفارم کا مقصد سرمایہ کاری کی فضا سازگار بنانا ہے، شمشاد اختر

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ریفارم کا مقصد سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھا کر سرمایہ کاری کی فضاکو سازگار بنانا ہے۔

نگراں وزیر خزانہ نے یہ بات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر کہی اور کہا کہ وفاقی حکومت نے ریفارم پروگرام کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایکس چینج سے جاری اعلامیےکے مطابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نےآج تیسری مرتبہ ایکسچینج کا دورہ کیا،جس کا مقصد مارکیٹ کی ترقی اور ریفارم روڈ میپ پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ہونےوالے اجلاس میں روڈ میپ ڈاکٹر شمشاد کی ہدایت پر بنی ماہرین کی ٹیم نے تیار کیا، اسٹاک بورڈ ممبران، مینجمنٹ ٹیم، ریفارم کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔

اعلامیہ میں مزید بتایاگیا کہ اجلاس کے دوران سرمایہ کاری بڑھانے کی راہ میں پیدا ہونے والے مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تازہ ترین