• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میں بھارت سے میچ کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں، سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاری کررہے ہیں ۔

کراچی کے نجی اسکول میں جشن آزادی کے پروگرام میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برادری میں شرکت کے دعوت نامہ کاانہیں علم نہیں ۔

پاکستان ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاری کررہے ہیں ۔

اس موقع پرڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی بھی موجود تھے،پروگرام میں بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو بھی پیش کیا تھا۔

تازہ ترین