آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ7؍ ربیع الاوّل 1440ھ 16؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان نے نگراں صوبائی حکومت کو نئی بھرتیاں کرنے سے روکنے کے لیے چیف سیکرٹری کے نام مراسلہ لکھ دیاہے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان کے نام لکھے گئے مراسلے میں بی اے پی سربراہ کا کہنا تھا کہ نگراں صوبائی حکومت صوبے کی خالی اسامیوں پر بھرتی کررہی ہے تاہم نگراں حکومت کو صوبے میں بھرتیاں کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

مراسلے کے مطابق سپریم کورٹ نے بھی نگراں حکومتوں کو نئی بھرتیوں سے روکا ہے۔

مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت کے قیام میں 2 ہفتے رہ گئے ، نئی بھرتیاں نئی حکومت کا حق ہےاس لئے نگراں صوبائی حکومت کو بھرتیاں کرنے سے روکا جائے۔

دوسری طرف چیف سیکرٹری بلوچستان نے مراسلے پر سیکرٹری نظم ونسق سے رائے طلب کرلی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں