• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوااسمبلی میں دوتہائی اکثریت حاصل کرلی، خواتین کی 22مخصوص نشستوں میں سےپی ٹی آئی کو15نشستیں ملیں ، ایم ایم اے نشستوں کے لحاظ سے دوسری اور اے این پی تیسری پوزیشن پرہے۔

خیبرپختونخوا میں انتخاب 99جنرل نشستوں میں سے 97پرانتخابات ہوئے، ہارون بلوراوراکرام اللہ گنڈاپورکی شہادت کے باعث 2 حلقوں پرانتخاب ملتوی کیا گیا، ان میں سے پی ٹی آئی کو65نشستوں پرکامیابی حاصل ہوئی تاہم پی کے24شانگلہ کاانتخاب خواتین ووٹنگ کم ہونے کی وجہ سے کالعدم قراردے دیاگیاتھا۔

ایوان میں تحریک انصاف کو64جنرل نشستیں حاصل ہوئیں جبکہ اس کےحصےمیں خواتین کی 15اوراقلیتوں کی 2مخصوص نشستیں بھی آئیں گی جس کے بعد تحریک انصاف 81ارکان کے ساتھ سرفہرست رہے گی۔

ادھر متحدہ مجلس عمل نے10جنرل، 3خواتین اورایک اقلیتی نشست سمیت 14نشستوں کے ساتھ دوسرےاورعوامی نیشنل پارٹی7جنرل اور2خواتین نشستیں حاصل کرکے تیسری پوزیشن پرآگئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے 5 اورپیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ان دونوں جماعتوں کےحصےمیں بھی خواتین کی ایک، ایک نشست آئے گی ، صوبے میں 6آزاد ارکان کامیاب ہوئے۔

کوہستان سےمفتی عبیدالرحمان نےمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی، کوہستان سے دیدارخان اورعبدالغفار،ڈیرہ اسماعیل خان سےاحتشام اکبر،کوہاٹ سے امجد آفریدی اورہری پورسےفیصل زمان آزاد حیثیت سےایوان کاحصہ رہیں گے۔

سابق وزیراعلی پرویزخٹک وفاق میں جانےکی وجہ سےدو صوبائی اوراسد قیصر،علی امین گنڈاپور اورڈاکٹرحیدرعلی بھی اپنی صوبائی نشستیں چھوڑیں گے، اے این پی کے حیدرہوتی بھی قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے اورصوبائی اسمبلی کی نشست خالی کریں گے۔

تازہ ترین