• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر کے کنگ کی برائی کی طاقتوں سے جنگ’ایکوامین‘


ڈی سی کامکس کی نئی ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’ایکوامین ‘ کا دوسرا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے ،فلم کے ہدایت کار جیمزوان ہیں۔

سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کے سمندر پر حکومت کرتا ہے اور دشمنوں سے اسے بچاتا ہے ۔

ایکوامین جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہے ،جس کی پانیوں پر حکومت ہے اور جب زمین پر موجود برائی کی طاقتیں پانی کا رخ کرلیتی ہے تو وہ ان سے مقابلہ کرتا ہے ۔

پیٹر سیفران اور روب کوون کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیروفلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار جیسن ممووا نبھا رہے ہیں، جن کےساتھ امبر ہیرڈ،ڈولف لنگرین ، ولیئم ڈیفوئے ،پیٹرک ولسن، اور نکول کڈمین سمیت کئی فنکار اہم کرداروں مین جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

160ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچرڈی سی انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروس کے بینر تلے رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین