• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کرلیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو بھجوائی تھی جو انہوں نے منظورکرلی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے بعد اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلی پنجاب کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے بھی صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی کو ارسال کیے جس میں اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی ۔

تازہ ترین