• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کے گھر بیٹے کی پیدائش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔یہ اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ’آج میرے لیے زندگی کا سب سے خوشگوار دن ہے کیونکہ ہمارے خاندان میں بیٹے کا اضافہ ہوا ہے۔‘انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔


فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ زندگی کی سب سے بڑی خوشی ملی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

جنید خان نے تمام مداحوں کا دعاؤں اور مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام محمد آیان خان رکھا ہے۔

خیال رہے کہ جنید خان فروری 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں صوابی میں منعقد ہوئی تھی۔

تازہ ترین