• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ اسمبلی کے نومنتخب رکن عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق پارٹی قیادت نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے وہ اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑدیں گے ۔

عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے عمران اسماعیل کے نام کی باضابطہ منظوری پی ٹی آئی چیئرمین نے دے دی ہے ۔

گزشتہ روزپی ٹی آئی نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی منظوری دی اور اب گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں۔

عمران اسماعیل عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 سے کامیاب ہوئے تھے ،انہوں نے 30ہزار 576ووٹ حاصل کئے تھے ،انہیں اب گورنر کے عہدے کےلئے یہ نشست چھوڑنی پڑے گی ۔

تازہ ترین