• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ :میشا شفیع کی اپیل پر علی ظفر کو نوٹس بھیج دیا

لاہور ہائیکورٹ نےگلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع کی اپیل پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر کو نوٹس بھیج کر جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو آئندہ سماعت پرگورنر اور صوبائی محتسب سے ہدایات لے کر پیش ہونےکا حکم بھی دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے میشا شفیع کی اپیل پرسماعت کی جس میں اداکارہ کا مؤقف تھاکہ گلوکار علی ظفر کے ہراساں کرنے پرانہوں نے صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی جوقانون کے برعکس مسترد کر دی گئی تھی۔

اس سے قبل انہوں نےصوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر پنجاب کوبھی اپیل کی تھی، جسےانہوں نے خارج کر دیاتھا، پھر انہوںنےلاہور ہائیکورٹ سےرجوع کیا اور استدعاکی کہ عدالت علی ظفرکے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

تازہ ترین