آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ7؍ ربیع الاوّل 1440ھ 16؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور یوسف رضا گیلانی نے ماڈل ٹاون لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سےان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جس میں ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف، سعد رفیق، ایاز صادق اوررانا تنویر حسین بھی شریک تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےرانا تنویر نےکہاکہ پارلیمنٹ کےاجلاس کےلئےمشترکہ حکمت عملی تیارکی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانےکےلئےمختلف گروپس بنانےپراتفاق ہواہےتاہم اپوزیشن کے درمیان کسی قسم کے اختلافات یا تحفظات نہیں ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں