• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسے تو چیونٹیاں انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتیں لیکن یہ آپ کی کوئی بھی قیمتی چیزکو کہیں بھی لے جاسکتی ہیں جیسا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی چیونٹی کو ہی دیکھ لیں جو خود سے وزنی ہیرا اٹھاکر دوڑتی پھررہی ہے۔


چیونٹیاں چور تو نہیں ہوتیں لیکن اندازہ یہ ہے کہ اس چیونٹی نے ہیرے کے چھوٹے سے ٹکڑے کو شکر کا ٹکڑا سمجھ کر اٹھا یا اور اپنے گھر کی طرف چل پڑیں تاہم جیولری کی دکان سے ہیرا چوری کرکے لےجانے والی چیونٹی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پربے حد مقبول ہوگئی ہے۔

یوٹیوب پر حال ہی میں اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیورات کی دکان میں ایک چیونٹی ہیرے کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا اٹھاتے ہوئے جارہی ہے،دکاندار نےچیونٹی کے اس اقدام کو دیکھتے ہوئے دلچسپ منظر کو موبائل میں محفوظ کرلیا جو بعدمیں سوشل میڈیا پر شیئرہونے کے بعد وائرل ہوگیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں چیونٹیوں کی 1200 سے زائد اقسام ہیں ،ایک عام چیونٹی خود سے 20 گنا زیادہ وزن اٹھا سکتی ہے اور چیونٹیوں کی بعض اقسام اتنی سخت جان اور طاقتور ہوتی ہیں کہ وہ اپنے وزن کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ بوجھ تک اٹھا کر دوڑ سکتی ہیں۔

تازہ ترین