• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں وین برساتی نالے میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق

بھمبر آزاد کشمیر میں مسافر وین برساتی نالے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 12 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھمبر آزاد کشمیر میں جونجھا کے قریب مسافر وین برساتی نالے میں گرنے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، اس کے علاوہ 12مسافروں کوبچا لیاگیا ، جبکہ 2 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ایس ایس پی بھمبر چوہدری ذوالقرنین سرفراز کے مطابق مسافر وین میں 17 افراد سوار تھے، وین گجرات سے سماہنی جارہی تھی۔

دوسری جانب حادثے سے متعلق پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین