• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی کی گاڑی کا بس سے تصادم، 4 اہلکار جاں بحق

خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن ژوب روڈ پر مسافر بس اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 8 اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،جبکہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے حادثے کا شکار ہونے والی بس میں بھی زیادہ تر اہلکار ہی موجود تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے علاوہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا ۔

تازہ ترین