• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیلانی کی سکیورٹی واپس لینے پر بلاول کا شدید ردعمل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی واپس لیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہارون بلور اور سراج رئیسانی کی شہادتیں لمحہ فکریہ نہیں ہیں۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سے سکیورٹی واپس لینا مجرمانہ عمل ہے، حکومت بتائے کہ یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی ہٹاکر وہ کس کے لیئے آسانیاں کر رہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت کو معلوم نہیں ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور ان کا خاندان دہشت گردوں کے نشانے پر ہے؟

بلاول کا کہنا تھا کہ اسی طرح کے مجرمانہ عمل کے باعث علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہوئے تھے۔

انہوں نے یوسف رضا گیلانی سمیت تمام سیاسی قیادت کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین