• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں سینکڑوں ’’پکاچو‘‘ سڑکوں پر نکل آئے


جاپان میں رنگا رنگ پوکیمون گو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے جس میں پیلے پیلے کیوٹ پکاچو جھومتے اور رقص کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔

جاپان کے شہر Yokohama میں جاری اس فیسٹیول میں جہاں ہزاروں افراد شرکت کے لیے پہنچے وہیں شاندار ڈانس اسٹپس پرفارم کرتے ہوئے ان پیلے رنگ کے کیوٹ کرداروں نے ایسا دھمال مچایا کہ وہاں موجود لوگ بھی ان کیسا تھ جھومنے لگے۔

صرف یہی نہیں بلکہ فیسٹیول میں دیوہیکل پکاچو بھی موجود دکھائی دئیے جن کے علاوہ لگ بھگ ایک ہزار پانچ سو ڈانسرز پکاچوکا سٹیوم پہن کر سڑکوں پر جھومتے ہوئے نکلے تو دیکھ والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

اس کے علاوہ فیسٹیول میں واٹر فیسٹیول ، ڈانس فیسٹیول ، بوٹ پریڈ اور گیمنگ مقابلوں کا بھی انعقاد ہوا جن میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تازہ ترین