• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولالمپور میں رنگا رنگ فیشن ویک کی رونقیں جاری


مالائیشیا کے دار الحکومت کولا لمپور میں رنگا رنگ سالانہ فیشن ویک کی رونقیں جاری ہیں جس میں مختلف ممالک کے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

5روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیر رہی ہیں ۔

8اگست سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 5روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 12اگست کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین